خبریں

ہنزہ پریس کلب کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی

ہنزہ (رحیم امان)ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کپٹین(ر) سیدعلی اصغرکی جانب سے ہنزہ پریس کلب کے ممبران کے ساتھ ایک تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ نے پریس کلب کے ممبران اور عہداداران سے تعارفی ا جلاس میں ہنزہ پریس کلب کو درپیش مسائل سننے کے بعد ہنزہ پریس کلب کے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کپٹین(ر) سیدعلی اصغرنے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ پریس کا کردار بہت اہم ہوتا ہے پریس علاقے میں موجود مسائل اور اداروں کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتا ہے جس سے حکومت اورانتظامیہ کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے اور ساتھ ساتھ ملک اور علاقے کی مثبت اور خوشنما تصویر پیش کرنے میں پریس اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہنزہ پریس کلب کے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اور آیندہ پریس کلب اور عامل صحافیوں کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

اس موقعے پر ہنزہ پریس کلب کے صدر اجلال حسین نے ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کو خوش آمدید کرتے ہوئے پریس کلب ہنزہ کو درپیش مسائل کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ پریس نے قلیل مدد میں اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کے عوام کے مسائل اُجاگر کرنے اور حکومتی اقدامات کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے اہم کردارادا کیاہے اور آیندہ بھی مثبت صحافت کے ذریعے علاقے کے مسائل کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے اقدامات سے عوام الناس کوآگاہ کرتا رہے گا۔

اجلاس میں ہنزہ پریس کلب کے صدر کے علاوہ ہنزہ پریس کلب کے عہدداران اور ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button