خبریں

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی نیشنل پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد

اسلام آباد ()وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نیشنل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جمہوری طریقے سے نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے انعقاد کے بعد نئی کابینہ کا انتخاب اچھا عمل ہے ،صحافت کا ملک کی ترقی اور عوام میں شعوری بیداری کے لئے کلیدی کردار ہے امید ہے کہ نیشنل پریس کلب کی نو منتخب کابینہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ جموریت کی مظبو طی اور عوام میں شعور کی بیداری کے لئے اہم کردار ادا کرے گی ،وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی طرف سے میڈیا کوا ڈینیٹر رشید ارشد نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نو منتخب کابینہ کو پھولوں کا گلدستہ اور نیک تمنا ؤں کا پیغام پہنچایا،

ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان جعفر اللہ خان نے بھی اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پریس کلب ملک کا نمائندہ اور سب سے بڑا صحافیوں کا کلب ہے شفاف اور جمہوری طریقے سے انتخابات کے بعد نئی کابینہ کا وجود میں آنا یقیناًایک مثبت عمل ہے ،صحافت چھوتا ستون ہے اور صحافیوں کی جموریت کی مظبوطی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نیشنل پریس کلب کی نئی کابینہ گلگت بلتستان کے مسائل بھی قومی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ،ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور نو منتخب کابینہ کو گلگت بلتستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button