سیاست

غیر ملکیوں کی آمد پر "غیر ضروری” پابندیاں گلگت بلتستان کی معیشت پر سرجیکل سٹرائیک ہے، سعدیہ دانش

گلگت(پ ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر غیر ضروری پابندیاں گلگت بلتستان کی معیشت پر سرجیکل سٹرائیک ہے.سیاحتی سیزن کے آغاز پر 6 ماہ قبل اجازت لینے کی پابندی انتہائی غیر معقول ہے جبکہ یہاں سیاحتی سیزن ہی 5 ماہ کا ہوتا ہے.دوسری طرف وفاقی وزیرِداخلہ سرمایہ کاروں کے روپ میں مشکوک لوگوں کو وزیرِاعظم کی ہدایت پر راتوں رات ویزے جاری کر رہے ہیں.وزیراعلی اور وزراء کے سیاحت کی ترقی کے بلند بانگ دعوے محض لفاظی ثابت ہوئے ہیں. موجودہ حکومت اس حوالے سے دو سالوں میں کوئی ایک کارنامہ دیکھائے جو انہوں نے عملی طور پر انجام دیا ہو. یہی نہیں بلکہ صوبائی حکومت سکیورٹی کے نام پر گلگت بلتستان کے سیاحت سے وابستہ افراد اور ہوٹل انڈسٹری کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے.حکومت اگر سیاحوں کو سکیورٹی نہیں دے سکتی تو یہ ان کی شدید نااہلی ہے.درحقیقت نواز لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت ایک منصوبے کے تحت گلگت بلتستان کو ہر شعبے میں تنزلی کا شکار کرنا چاہتی ہیں.

سعدیہ دانش نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحوں کی آمد میں جو اضافہ ہوا ہے اسکی وجہ دراصل پیپلز پارٹی کے دور میں ہونے والے انقلابی اور تاریخی اقدامات ہیں جن میں 28 غیر ملکی سفیروں اور ڈپلومیٹس کی کانفرنس,سلک روٹ اور راما فیسٹول وغیرہ شامل ہیں.اپنے آپ کو شیر کہنے والے خود کوئی کام کرنے کے بجائے دراصل گِدھ بن کر پیپلز پارٹی کے منصوبوں پر گزارہ کر رہے ہیں.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button