عوامی مسائل

لوڈشیڈنگ کے خلاف تحصیل گوجال کے ہیڈکوارٹر گلمت میں احتجاجی مظاہرہ، حکومت کے خلاف نعرے بازی، دھرنے کی دھکمی

گوجال(نامہ نگار) تحصیل گوجال کے ہیڈ کوارٹر گلمت میں عوام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہراہ قراقرم پر احتجاج کیااور شاہراہ کو 4گھنٹے کے لئے بلاک کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ریحان شاہ نے کہا کہ محکمہ برقیات ہنزہ تحصیل گوجال کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔ مسگار پاور ہاوس سے بجلی کی سپلائی سے پہلے ہی واٹر چینل ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو گئی ہے۔ محکمہ برقیات میں ناقص پلاننگ کے باعث مسگار پاورہاوس کی بجلی سے عوام محروم ہے۔ جبکہ 1987میں خیبر پاور ہاوس کی تعمیر سے اب تک مشینری کی تبدیلی نہیں ہو ئی ہے مشین جب خراب ہو تی ہے تو غیر معیاری طریقے سے اس سے دوربارہ مرمت کیا جاتا ہے جو کہ ایک ہفتے کے اندر جواب دیتی ہے۔

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرمان اللہ راضی نے کہا کہ ضلع ہنزہ میں ایک ہی گھر سے تین نمایندے ہونے کے باوجود ہنزہ تاریکی میں ڈوبا ہو ا ہے اور یہ نمائندے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہو ئے ہیں ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ خبیر پاور ہاوس سے گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی ترسیل بند ہے محکمہ برقیات اور منتخب نمائندے ٹس سے مس نہیں ہے سالانہ خیبر پاور ہاوس کی مرمت کے نام پر فنڈ زآتا ہے لیکن اس فنڈز کا کچھ پتہ نہیں چلتا ہے اگر محکمہ برقیات نے ایک ہفتے کے اندر خبیر پاور ہاوس کی مشین کی خرابی کو دور نہیں کیا گیا تو گوجال کی 25ہزار آبادی روڈ پر نکل کر احتجاج کریگی جسکی ذمہ داری صوبائی حکومت اور محکمہ برقیات پر عائد ہو گی۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ اور ڈی پی او گوجال نے مذاکرات کی ۔احتجاجی مظاہرین نے ضلع انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیا کہ ایک ہفتے کے اندر پاور ہاوس کی مشین کو مرمت کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کی کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button