متفرق

حفیظ سرکارگلگت شہر تک محدود ہو گئی ہے، جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی ضلع دیامر

چلاس(اسلم چلاسی) پیپلز پارٹی ضلع دیامر کے جنرل سیکٹری سید امان بٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفیظ سرکارگلگت شہر تک محدود ہو گئی ہے، زبانی جمع خرچ پر گزارہ کر رہے ہیں، ترقی کے بے بنیاد دعوے کیے جا رہے ہیں ،ترقی زمین پر دیکھا ئے جھوٹ موٹ کی کہا نیوں کا زمانہ چلا گیا۔ دیامر میں ایک کلوٹ بھی نہیں بنا یا گیا۔ سڑکوں کو پکا کرنے کے بجا ئے مٹی پاؤ والا کام ہورہا ہے۔میرٹ کے نام پر اپنوں کو نواز رہے ہیں ۔کسی غریب کو روزگار دینے کے بجا ئے پیسے والوں میں نوکریاں تقسیم ہو رہی ہیں ۔داریل تا نگیر جیسے بڑے علاقوں کو نظر انداز کرنے سے عوام میں شعور آگیا ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد دیامر میں مسلم لیگ کا نام لینے والا بھی نہیں ہوگا اور عنقریب دیامر سے ایک بڑی تعدادمیں مسلم لیگی پیپلز پارٹی میں شامل ہو نگے چونکہ جس پارٹی میں آمریت ہو وہ پارٹی ہمیشہ زوال کی طرف جاتی ہے۔ جن لوگوں نے مسلم لیگ کیلے اپنی زندگی سرف کی وہ لوگ آج وزیر اعلی سے ایک ملاقات کیلے مہینوں تک انتظار کرتے ہیں۔ ہم ایسے سیاسی ورکروں کو پیپلز پارٹی میں ویلکم کرینگے۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں مسلم لیگ نے عوامی مفاد کا کوئی کام نہیں کیا لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ دیامر کو پیپلز پارٹی دو اضلاع میں تقسیم کرے گی داریل تا نگیر کے عوام کو احساس محرومی سے پیپلز پارٹی ہی نکالے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button