جرائم

دیامر پولیس نے اشتہاری ملزم دھر لیا، حکومت نے سر کی قیمت پانچ لاکھ رکھی ہے

چلاس (  اسداللہ سے )  دیامر پولیس کی  سال 2018 کے شروع میں ہی بہترین کاروائی دھرے قتل میں ملوث مطلوب 5 لاکھ ہیڈ منی والا ملزم اشتہاری گرفتار..تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل اف پولیس گلگت بلتستان صابر احمد  کی  خصوصی ہدایت  پر ایس پی دیا مر کیپٹن ریٹائریڈ رائے محمد اجمل کے احکامات  پر ایس ڈی پی او تانیگر انسپکٹر شاہ سرور اور اس کی ٹیم ایف سی عارف حسین , ایف سی حضرت سلیمان , ایف سی عبدالرحمان نے دھرے قتل میں ملوث ملزم اشتہاری  رحمت اللہ ولد عبدالحلیم ساکن تانگیر جس کی  سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر تھی اور مقدمہ علت نمبر  15/13 بجرائیم 34/302  ت پ کے تحت تھانہ تانگیر کو مطلوب تھا , اسی طرح ایک اور مقدمہ علت نمبر 5/13 بجرائیم 34/302 ت پ کے تحت تھانہ ویمن  چلاس کو مطلوب تھا اور ترک سکونت کر کے اسلام اباد میں مقیم تھا جس  کو دیامر پولیس نے تلاش  کر کے گزشتہ روز اسلام آباد سےگرفتار کر کے چلاس منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی دیا مر نے کہا کہ یہ انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم جس کے سر  کی قیمت مقرر کی گئی تھی  جنکی گرفتاری میں اہم کردار  ایس ڈی پی او  شاہ سرور اور اسکی ٹیم کا  ہے اور یہ دیامر پولیس کی  انتھک کوشش اور بہاری کا مونہ بولتا ثبوت ہے. اس کامیاب کاروائی پر میں انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں سال کے آخر تک دیامر پولیس کی کارکردگی اس سے بھی بہتر ہو جائے گی…….

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button