جرائم

ہنزہ پولیس نے بدنام زمانہ شراب فروش "بیکو”‌کو گرفتار کر لیا، 30 بوتل دیسی عرق برآمد

ہنزہ ( کرائم رپورٹ) SP ہنزہ کے احکامات کی روشنی میں ہنزہ پولیس کی کامیاب کاروائی، SHOسٹی تھانہ فداحسین جعفری کی قیادت میں بد نام زمانہ منشیات فروش بیگ المعروف "بیکو” رنگے ہاتھوں گرفتار، درجنوں بوتل دیسی عرق برآمد کر دیا۔

گزشتہ روز ہنزہ پولیس نے ک 6بجے کے قریب کئی مہینوں کے انتظار اور تحقیقات کے بعد کریم آباد سے تعلق رکھنے والے مشہور معروف منشیات فروش بیگ کو گرفتار کر لیا۔ بیگ کے گھر پر چھاپہ ماراگیا، اور انہیں 30 بوتل دیسی عرق سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی ہنزہ ، سٹی تھانہ علی آباد کے ایس ایچ او اور نفری کی کامیاب کاروائی پر عوامی، سماجی اور مذہبی حلقوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ شروع کیا ہے اس کو جاری رکھنا چاہیے اور علاقہ مکنیوں کی جانب سے جس طرح کی تعاون درکار ہو انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کے لئے تیارہیں ، علاقے سے کسی بھی قسم کی معاشرتی بُرائی کو ختم کرنے کے لئے نہ صرف عوام کی تعاون ہوگی بلکہ سیاسی و سماجی تنظامات بھی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button