کھیل

آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ اور اسماعیلی بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نلتر میں تین روزہ سکی تربیت کا انعقاد

گلگت (پ۔ر)اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائز اسکاوٹس ایسوایشن گلگت کے زیر اہتمام اورآغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس کے تعاون سے نلتر میں 3 روزہ سکی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت ریجن سے 20 اسکاوٹس نے شرکت کی ۔اس ٹریننگ میں اولمپئن عباس نے اسکاوٹس کو ٹرین کیا اور 3 روزہ اس ٹرینگ کا مقصد اسکاوٹس کے اندر سکی کے حوالے سے شوق پیدہ کرواناہے، اگر اس طرح کے ٹریننگ کا انعقاد مزید بھی ہو تواسکاوٹس سکی کے میدان میں نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

ٹریننگ کے اختتام میں شرکا ٹریننگ میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ اسکاوٹ کمشنر عمران حسین میں نے کہا کہ سکاؤٹس کو سکی ٹریننگ کرانے کا مقصد نوجوانوں کے اندر سکی کے حوالے سے شوق پیدا کروانا ہے جس سے نوجوان ملکی و بین الاقوامی سطح پر ملک اور علاقے کا روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بہترین تعاون کرنے پر پاکستان ایئر فورس اور آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button