ثقافت

گلگت بلتستان کی قدیم اور روایتی رسم "شاپ” روایتی انداز میں منائی جا رہی ہے

گلگت ( سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان کی قدیم اور روایتی رسم "شاپ” روایتی انداز میں منائی جا رہی ہے.

اس سلسلے میں گلگت کے نواحی علاقہ بسین میں اہل علاقہ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی. تقریب میں مقامی فنکاروں نے علاقائی دھنوں پر رقص اور شاپ کے حوالے سے گیت پیش کئے. تقریب کا مقصد جہاں رسم شاپ سے نئی نسل کو روشناس کرانا تھا وہاں نئے سال کا روایتی انداز میں استقبال کرنا تھا.

رسم شاپ دعایۂ کلمات پر مشتمل ایک سرگرمی ہوتی ہے جو نئے سال کی آمد پر مختلف علاقوں میں نوجوانوں کا ایک گروپ سر انجام دیتا ہے اس رسم کے تحت نوجوان چہرے پر ماسک پہنے ٹولیوں کی شکل میں اپنے محلے کے گھر گھر جاتے ہیں اور دروازہ کھولنے والے کو نئے سال کی آمد پر گھر کی خیر وبرکت اور ہر قسم کی آفتوں اور بلاوں سے حفاظت کی دعائیں دیتے ہیں جن کے بدلے گھر کے مکین انہیں نقد رقم دیتے ہیں. یہ رسم گلگت بلتستان میں مختلف انداز میں سر انجام دی جاتی ہے.

یہ رسم گلگت، ہنزہ، نگر اور ضلع غذر میں خاص طور پر اس کا اہتمام کیا جاتا ہے اور یہ روایت صدیوں سے یہاں کے باسی انجام دیتے چلے آ رہے ہیں.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button