عوامی مسائلکوہستان

نااہل قیادت اور ناخواندگی کوہستان میں پسماندگی کی دو بڑی وجوہات قرار، آن لائن سروے

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان کی پسماندگی کی بنیادی وجہ نااہل قیادت قراردی گئی ،پسماندگی کی دوسری بڑی وجہ ناخواندگی بتائی گئی ۔ سماجی ویب سائیٹ پر جاری ایک سروے کے مطابق ضلع کوہستان کی پسماندگی کی بنیادی وجہ نااہل قیادت بتائی گئی ہے۔ اس سروے میں لوگوں کی اکثریت نے بتایا کہ نااہل قیادت کی وجہ سے یہ ضلع پسماندہ ہے ۔ دوسرے نمبرپہ ناخواندگی کو بھی پسماندگی کی وجہ قرار دیا گیاہے۔واضح رہے کہ ضلع کوہستان مسائل میں گھرا ہوا ہے یہاں تعلیمی شرح انتہائی کم جبکہ صوبے کی تعلیمی درجہ بندی میں بھی آخری نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب صحت عامہ کی سہولیات بھی ناپید ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔قیام کوہستان کے بیالیس سال بعد اس ضلعے میں سرکاری بجلی آئی جو آنکھ مچولی میں مصروف ہے ۔ عوامی حلقوں کے مطابق وسائل سے مالا مال اس ضلعے کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کیلئے ایماندار قیادت کی ضرورت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button