اہم ترین

گلگت بلتستان پارلیمانی کمیٹی، انجمن تاجران اور ایکشن کمیٹی کا تین روزہ مشاورتی اجلاس اختتام پذیر

اسلام آباد(پ ر) پارلیمانی کمیٹی برائے ٹیکس ،گلگت بلتستان کونسل ،ایکشن کمیٹی اور،انجمن تاجران کا اسلام آباد میں ٹیکس کے حوالے سے اجلاس تین دن تک جاری رہا آخری اجلاس میں جس کی صدارت سینئر وزیر اکبر تابان کر رہے تھے میں پارلیمانی کمیٹی کے ارکان وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ ،وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال ،ممبر اسمبلی عمران ندیم ،ممبر اسمبلی کاچو امتیاز حیدر ،گلگت بلتستان کونسل کے اراکین چیر مین سٹیڈنگ کمیٹی اشرف صدا ،چیر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی سید افضل ،ممبر ارمان شاہ، ممبر سلطان علی خان وزیر اخلاق ،آغا سید عباس رضوی ایکشن کمیٹی کے چیر میں سلطان رئیس ،وائس چیر مین فدا حسین ۔انجمن تاجران کے رہنما مسعو دالرحمن غلام حسین اطہر ،آغا تقی سبزواری،اشرف حسین ،شریک ہوئے ،اجلاس میں طے پایا کہ گلگت بلتستان پارلیمانی کمیٹی و ایکشن کمیٹی ،انجمن تاجران کے درمیان جو معاہدہ گلگت میں طے پایا گیا تھا اس کے بعد چیر مین سٹینڈنگ کمیٹی ملک ابرار کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی اس کمیٹی نے گلگت بلتستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو من و عن تسلیم کیا تین روزہ مشاورتی اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے ہوئے:

1۔منرل پالیسی کے حوالے سے گفت و شنید کے دوران پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیر مین سید افضل نے اجلاس کو بتایا منرل پالیسی میں ترامیم کے بعد نوٹیفیکشن جاری ہو چکا ہے طے پایا کہ نو ٹیفیکشن کی نقل گلگت بلتستان حکومت اور اسمبلی سکیر ٹریٹ کو فی الفور ارسال کی جائے ،منرل پالیسی کاسبجیکٹ جو کہ گور ننس آرڈر کے تحت کونسل کے پاس ہے اس کو گلگت بلتستان اسمبلی منتقل کیا جائے گا

2۔ ٹیکسسز کے حوالے سے مجوزہ قانون سازی جو کہ تحت گورننس آرڈر جی بی کونسل کے پاس ہے کونسل اراکین مجوزہ قانون سازی کا بل تیار کر کے گلگت بلتستان اسمبلی کو ارسال کریں تا کہ تحت معاہدہ گلگت بلتستان اسمبلی میں تٖفصیل سے غور خوص کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی مجوزہ قانون سازی کے لئے بل میں اپنی رائے شامل کر کے سفارشات کونسل کو ارسال کرے گی۔

3۔ اس امر پر بھی شدت سے زور دیا جاتا ہے کہ تمام بالواسطہ گلگت بلتستان سے تمام قسم کے ٹیکس جو کہ وصول کئے جاتے ہیں کو مرکزی حکومت کے ساتھ معاملات طے کر کے گلگت بلتستان حکومت کو واپس کئے جائیں اس کا طریقہ کار بھی جلد وضح کیا جائے

4۔ جب تک مند جہ بالا سفارشات پر بذرئعہ قانون سازی عمل نہیں ہوتا ہے تب تک تمام ٹیکسسز جو کہ وزیر اعظمپاکستان ،چئر میں گلگت بلتستان کونسل نے معطل کئے ہیں وہ معطل رہیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button