خبریں

شگر کے باسیوں کی محبت کبھی فراموش نہیں کر پاوں گا، سید موسی علی بخاری

شگر(عابدشگری)وادی شگر جتنی خوبصورت ہے یہاں کے لوگ اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔یہاں کی لوگوں کی محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتا، تبادلہ نوکری کا اہم حصہ ہے لیکن شگر سے جاتے ہوئے لوگوں کی محبت ہمیشہ یاد رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق اسسٹنٹ کمشنر شگرسید موسی علی بخاری نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیاجس میں سابق وزیر پلاننگ راجہ اعظم خان ، حاجی وزیر فداعلی ، سید صادق شاہ ڈی ایچ او شگر، ثناء اللہ ڈی ڈی ایل جی آرڈی ، ڈاکٹر وزیرغلام حسین ، تحصیلدار شگر کے علاوہ اے سی آفس کے سٹاف شریک ہوئے۔ راجہ اعظم خان نے اے سی آفس کے سٹاف کے جانب سے روایتی شال اور ٹوپی پہنا یا۔ موسی بخاری نے شگر میں گزارے ہوئے لمحات کو انتہائی خوش کن قرار دیا ، شگر کو گلگت بلتستان کا خوبصورت ترین علاقہ قرار دیتے ہوئے یہاں کے لوگوں کی محبت اور خلوص کی تعریف کی۔ اے سی آفس کے سٹاف کے پیشہ وارانہ مہارتوں کو بھی سراہا۔ شرکائے تقریب نے محمد موسی بخاری کی دوران سروس علاقے کی خدمات کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ۔ اے سی شگر محمد موسی بخاری نے شگر میں سروس کے دوران علاقے کی بہتری کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دئیے بالخصوص اے سی آفس کی تزین و آرائش میں ذاتی کوششوں سے اے آفس کو مثالی دفتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button