اوباشوں نے ذوالفقار آباد میں کار سے ٹکر مار کر طالبہ کو زخمی کردیا، موقعے پر موجود افراد سے لڑ پڑے، پریس فوٹوگرافر پر حملہ آور ہوگئے

گلگت (کرائم رپورٹر) ذوالفقار آباد میں اوباش لڑکوں کے کار کی ٹکر سے کالج کی طالبہ زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز این سی پی کار نمبرGLT 7038 میں سوار نابالغ لڑکوں نے تیز رفتاری کے باعث کالج کی طالبہ کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔ بعد ازاں طالبہ کو ہسپتال پہنچانے کی بجائے موقعے پر موجود افراد سے لڑ پڑے۔ پریس فوٹوگرافر نے تصویر لینے کی کوشش کی تو اس پر بھی حملہ آور ہوگئے اور اسے مارنے کی دھمکی ہے۔

ذوالفقار آباد کے عوام نے ایس پی گلگت سے اپیل کیا ہے کہ سکول اور کالج کے چھٹیوں کے وقت شاہراہ ذوالفقار آباد میں پولیس تعنیات کیا جائے، تاکہ اس طرح کے ناخلف اوباشوں کو قانون کے آہنی ہاتھوں میں جکڑا جاسکے، انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ طالبہ کو ٹکر مارنے والے اوباشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کاروائی کی جائے، اور صحافی کو دی جانے والی دھمکیوں کا بھی نوٹس لیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments