کھیل

خلتی جھیل کو جلد بین الاقوامی سطح پر متعارف کریں گے، اور سکیٹنگ کے مقابلے کروائیں گے، پاکستان سکی فیڈریشن

غذر (دردانہ شیر) پاکستان سکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ائیر کموڈور شاہد ندیم نے کہا ہے کہ غذر کی خلتی جھیل پوری دنیا میں مشہور ہے جس کا کریڈٹ میڈیا کو جاتا ہے یہاں پہ مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا خلتی جھیل پورے پاکستان میں واحد جھیل ہے جو کہ سردیوں کے موسم میں منجمد ہوجاتی ہے ۔پاکستان سکی فیڈریشن اس جھیل کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے اور جھیل پر سکیٹنگ کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریگی بہت جلد یہ جھیل یہاں آنے والے سیاحوں کیلئے دعوت نظارہ دے گاانہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں سکی انگ اور سیکٹنگ کے حوالے سے بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو مناسب تربیت دینے کے بعد بین الالقوامی مقابلوں میں شرکت کے لئے بھیجا جاسکتا ہے ۔ پاکستان سکی فیڈریشن نے اس منفرد طرز کے کھیل کو فروغ دینے میں بہترین کردار ادا کیا ہے ۔ نلتر کے مقام پر بین القوامی سطح کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ہے ۔ کوریا میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس ضلع غذر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے بھر پور اقدامات کریگی ۔ اس سلسلے میں ضلع غذر کے کسی ایک سرکاری سکول کو پاکستان ائیر فورس اپنی تحویل میں لیکر نہ صرف بچوں کی تعلیمی معاملات بہتر بنائے گی بلکہ بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اورپاکستان کا نام بین القوامی سطح پر روشن کرنے کے مواقع دئے جائیں گے ۔انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خلتی جھیل کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے گاؤں کے عمائدین اور نوجوانوں سے ملاقات کی ائیر کموڈور کے ہمراہ صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان فدا خان فدا بھی تھے۔خلتی جھیل کو دنیا میں اجاگر کرنے میں گلگت بلتستان کی میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خلتی جھیل پاکستان میں اپنی نوعیت کا ایک اہم جھیل ہے مستقبل میں اس جھیل پر آئس سیکٹنگ کے مقابلے کرائیں جائینگے ۔یہاں کے نوجوانوں میں صلاحتیں موجود ہیں ان کو تھوڈی سی ٹریننگ کی ضرورت ہے وہ پاکستان سکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انھیں دی جائینگی ۔انہوں نے خلتی میں پاکستان سکی فیڈریشن کے زیر اہتمام سکول چلانے کا بھی اعلان کیا اور بچوں کو مفت کتابیں اور جدید تعلیم سے آراستہ کرانے کا بھہ عہد کیا اس موقع پر انہوں نے بچوں کو آئس سیکیٹنگ کے شوز بھی تقسیم کئے ۔اس موقع پر ائیر فورس کے آئس سیکیٹنگ کوچ نے بچوں کو ٹریننگ بھی دی۔ ا نہوں نے کہا کہ یہ بچے ایک دن آئس سیکیٹنگ میں پاکستان کانام روشن کریں گے۔ سکی فیڈریشن گلگت بلتستان کے صدر کرنل امجد ولی نے کہا کہ غذر کے نوجوانوں نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اب اس مشکل ترین کھیل میں بھی جوہر دیکھانے کا وقت آگیا ہے ۔ خلتی جھیل کے علاوہ بھی دیگر مقامات پر مصنوعی برف جماکر سیکیٹنگ کے کھیل کو پروان چڑھائیں گے ۔ پاکستان ائیر فورس اور سکی فیڈریشن پاکستان گلگت بلتستان میں ان کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے قابل تعریف اقدامات کر رہے ہیں ۔اس موقع پر صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت فدا خان فدا نے کہا کہ غذر شہدا کی سر زمین ہے یہاں کے نوجوانوں میں وطن سے بے پناہ محبت ہے ۔یہاں کے بچے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آج میں پاکستان سکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ائیر کموڈور شاہد ندیم صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے خلتی جھیل میں آگلے سال نیشنل لیول پر ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا اور بچوں کو سکول کھولنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان سکی فیڈریشن کے زیر اہتمام یہاں کے نچے ٹرننگ حاصل کر کے کل کوپاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button