عوامی مسائل

گینی اور ڈونگ ویلی دیامر کے مکین جان جوکھوں میں ڈال کر سفر کرنے پر مجبور

چلاس(مجیب الرحمان)تاریخی اہمیت کی حامل گینی اور ڈونگ ویلی واپڈا کی ترقیاتی سکیموں سے محروم ،علاقہ مکین پگڈنڈی نما سڑک پر جان جوکھوں میں ڈال کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔واپڈا کی جانب سے ڈیم سے متاثر ہونے والی تمام ویلیز کے لئے پانچ پانچ کلومیٹر سڑک بنوائی گئی ہے۔مگر گینی اور ڈونگ ویلی مکمل طور پر نظر انداز کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار گینی کے رہائشی عبدالحنان ،حمایت اللہ،ضیا ء الدین و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیم سے گینی کی شاہراہ قراقرم سے ملحقہ اہم آبادی اور املاک زیر آب آرہی ہے۔مگر واپڈا کی جانب سے ترقیاتی ایک بھی سکیم نہیں رکھی گئی ہے۔گینی ویلی کے عوام کچی پگڈنڈی نما سڑک پر سفر کر رہے ہیں۔جو کسی بھی سانحے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گینی ویلی اور ڈونگ ویلی کے لئے پانچ کلومیٹر سڑک کی سکیم دی جائے۔تاکہ عوام اذیت ناک صورتحال سے نکل سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button