گلگت بلتستان

پولو کے عظیم کھلاڑی اور معروف سماجی رہنما شاہ گل عزیز انتقال کر گئے

گلمت: فری سٹائل پولو کے عظیم کھلاڑی اور معروف سماجی رہنما شاہ گل عزیز آج صبح قلیل علالت کے بعد ضلع ہنزہ کے علاقے گوجال میں واقع اپنے آبائی گاوں گلمت میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 90 سال کے لگ بھگ تھی۔

1954 میں پولو کیریئر کا آغاز کرنے والے شاہ گل عزیز نے متعدد علاقائی ٹورنامنٹس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کی اور

مرحوم شاہ گل عزیز کے جوانی کی ایک رنگی ہوئی تصویر جس میں وہ پولو کھیلنے کے لئے تیار نظر آرہے ہیں

اعزازات جیتے۔ شندور میں چترال کے خلاف پولو کھیلتے ہوے نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر ان کی شہرت ہنزہ اور گلگت سے نکل کر چترال اور گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں تک پھیل گئی۔

 انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران گلگت پولیس، ناردرن سکاوٹس، گلگت سکاوٹ ، پی ڈبلیو ڈی اور دیگر ٹیموں کی نمائندگی کی۔

 1992 میں پولو سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد انہوں نے سماجی خدمات میں نمایاں کردار ادا کرنا شروع کیا، اور مختلف سماجی اور سیاسی حوالوں سے اپنے گاوں اور علاقے کی رہنمائی کی۔

وہ اعلی نمبردار کے طور پر پورے علاقے میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ تعلیم اور کھیل کے فروغ کے لئے ان کی خدمات صدیوں تک یاد رکھی جائیں گی۔

آج صبح ان کی موت کی خبر سن کر گوجال بھر اور دیگر علاقوں سے ہزاروں لوگ گلمت میں اکٹھے ہوگئے اور ان کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ انہیں محلہ چمنگل میں واقع اجتماعی قبرستان میں سپردِ خاک کردیاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button