خبریں

محکمہ جنگلات کھرمنگ میں غیر قانونی طور پر رینجر کی تعیناتی کا انکشاف

کھرمنگ (بیورو رپورٹ ) محکمہ جنگلات کھرمنگ میں غیر قانونی رینجر تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے بغیر ٹیسٹ انٹرویو آنے والا سولہ اسکیل رینجرآفیسر کو محکمہ اے جی پی آر نے ڈی پی سی بنانے سے انکار کر دیا ہے ٹیسٹ انٹرویو دینے والے امیدوار سراپا احتجاج ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے اقربا ء پروری اور وشوت ستانی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے تمام دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کھرمنگ محکمہ جنگلات کی خالی اسامی پر سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے پابندی کے باوجود متعلقہ محکمہ نے کنٹریکٹ تعیناتی لیٹر جاری کیا ہے تاہم زرائع کے مطابق اے جی پی آر محکمہ کھرمنگ آفس نے یہ کہ کر پے آرڈر اور ایل پی سی بنانے سے انکار کیا کہ حکومت کی طرفسے کنٹریکٹ تعیناتیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے

باوثوق زرائع کے مطابق متعلقہ شخص حکمران جماعت کے ایک اہم رہنما کی عزیز خاص ہے اور حکومت کی طرفسے کنٹریکٹ بنیاد پر تقرریوں پر پابندی عائد ہے لیکن حکمران جماعت کے رہنماؤں کی طرفسے سے اپنے عزیزوں کو نوازنے کا سلسلہ ہر مرتبہ پھر شروع ہوا ہے

واضح رہے کہ اسی پوسٹ پر ٹیسٹ انٹرویو دینے والے امیداروں کی طرفسے سے اس اقرباء پروری کو حکومت کی طرفسے اپنے ورکروں اور عزیزوں کو نوازنے کا سلسلہ قرار دیتے ہوئے اس غیر قانونی تقرری پر نوٹس لیکر قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button