خبریں

وزیرستان میں‌شہید ہونے والا نوجوان سپاہی علی یاز وادی یاسین میں‌سپرد خاک

یاسین (معراج علی عباسی ) گزشتہ روز میرعلی کے مقام پر ملک دشمن عناصر کے خلاف ایک معرکہ میں جام شہادت نو ش کرنے والے 12اے کے رجمنٹ کے شہید سپاہی علی یاز کو پوری فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاوں تھوئی یاسین میں سپرد خاک کیا گیا ۔شہید کے نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ یاسین بھرسے ایک بڑی تعداد میں زندگی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔لفٹنیٹ کرنل خالد کے سربراہی میں پاک آرمی کے ایک چاق وچوبند دستے نے شہیدکو گارڑاآف آنرپیش کیا۔ سپاہی علی یاز معمول کے گشت کے دوران دہشتگردوں کے جانب سے سڑک کنارئے نصب بم دھماکے کی زد میں اکر جام شہادت نوش کیا۔

ملک و ملت کی خاطرجان کی قربانی پیش کرنے والے سپاہی علی یاز شہیدپاک آرمی کے 12اے کے رجمنٹ کے ساتھ منسلک تھے ۔شہیدکے سوگواران میں والد ،والدہ ، چھوٹا بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں ۔شہیدعلی یاز غیرشدی شدہ تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وطن کے دفاع اور تحفظ کے خاطروادی شہداء ضلع غذر کے تین بہادرسپوتوں نے اپنے جان قربان کرکے شہادت کے اعلی مقام پر فائز ہوچکے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button