خبریں

گراس روٹ تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے اے کے ڈی این کی خدمت کے متعرف ہیں، ، دیہی تنظیمات کو فروغ دینے کے لئے کام کریں گے، وزیر اعلی

اسلام آباد (پ ر )وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ممبران اسمبلی ،ممبران جی بی کونسل و مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کو حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور پر امن گلگت بلتستان کے خواب کو شر مندہ تعبیر کر دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اور خوشحالی ایک پر امن معاشرے میں ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دیں اور انسانی وسائل کی ترقی کیلئے تمام بنیادی وسائل فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کریں یہ کام صرف حکومت تن و تنہا سر انجام نہیں دے سکتی ہے اس کیلئے عوام کو بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام ایک منظم اور باشعور قوم ہیں یہ بات انہوں نے دیہی ترقی کے ماہر شعیب سلطان خان اور ان کے ساتھ آئے ہوئے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اے کے ڈی این کے گلگت بلتستان میں گراس روٹ لیول پر ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی معترف ہیں اور گاوں کی سطح پرموجوددیہی تنظیمات کو فعال بنانے کے لئے حکومت کردار ادا کرے گی اس موقع پر انہوں نے سپیکر فدا محمد ناشاد اور ڈیٹی سپیکر جعفر اللہ خان اور وزیر ترقیات و منصوبہ بندی اقبال حسن کو زمہ داری سونپی ہے کہ اس حوالے سے معتلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اس ڈھانچے کو گلگت بلتستان کی دیہی ترقی کے سفر میں کیسے معاون ہو سکتا ہے اس بات کا تعین کریں ،وزیر اعلی نے ایک اور وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہماری حکومت نے بہت تیزی کے ساتھ ترقیاتی مکمل کئے ہیں جس تیزی کے ساتھ منصوبے مکمل ہو رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ہے عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے تو ہماری زمہ داری ہے کہ ہم عوام کی خدمت کریں اور الحمد اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو کام ڈھائی برسوں میں کئے ہیں اتنے ترقیاتی کام گزشتہ ستر برسوں میں نہیں ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ہم نے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے اور انشا اللہ ہماری حکومت کے دور میں ہی دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ترقی کے حوالے سے یکسر تبدیلی عوام کو نظر آئے گی ،انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ ضلع گانچھے ،ضلع دیامر اور غذر کے علاوہ دوسرے وہ اضلاع جہاں ترقیاتی منصوبوں نہیں ملے ہیں اور ترقی کا عمل سست ہے وہاں اب تیزی سے منصوبوں پر کام بھی شروع ہوگا اور مزید عوامی ضرورت کے منصوبے بھی دیں گے ،وزیر اعلی نے کہا کہ ترقی کے لئے ضرو ری ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button