خبریںصحت

پاک فوج کی جانب سے تسر شگرمیں 2779مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا

شگر(عابدشگری) پاک فوج کی جانب سے شگر کے تسر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ ایک روزہ اس میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مقامی لوگوں کا معائنہ کیا جبکہ ادویات بھی فراہم کی گئی۔

میڈیکل کیمپ میں 2779مریضوں اور لوگوں کا مفت چیک اپ کیا گیا جس میں 715مرد937 خواتین اور 857بچے شامل تھے۔ میڈیکل کیمپ میں 10آرمی ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ جس میں سے دو لیڈی ڈاکٹر بھی شامل تھا۔ جبکہ ایک میڈیکل سپیشلسٹ اور ایک سرجیکل سپیشلسٹ ٹیم میں شامل تھا۔ ڈاکٹروں نے تسر اور باشہ سے آنے والے سینکڑوں مریضوں اور لوگوں کا چیک اپ کیا ۔ ساتھ ہی انہیں مفت ادوایات بھی فراہم کیا گیا۔

لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ کی انعقا د پر پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و یا جنگ پاک فوج لوگوں کی خدمات کیلئے پیش پیش ہوتے ہیں۔ ہم پاک فوج کی اس اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاک فوج کے ذرائع کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ آئندہ آنے والے سالوں میں بھی جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button