تعلیم

درکوت میں آٹھ سال قبل تعمیر شدہ پرائمری سکول میں تعینات لیڈی ٹیچر کئی سالوں سے غائب

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین سب ڈویژن کے دورافتادہ علاقہ درکوت میںآٹھ سال قبل تعمیرشدہ گورنمنٹ پرائمیری سکول غاسونگ میں تعینات لیڈی ٹیچرگزشتہ کئی سالوں سے غائب ہے ۔ گاوں کے سینکڑوں بچوں کو پڑانے کے لیے ایک این جی او نے دو مقامی ٹیچرفراہم کیا ہے جو سرکاری سکول میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ درکوت میں موجد محکمہ حیونات کی ڈسپنسری کو تالے لگاکر ڈسپنسرسرئے سے ڈیوٹی پر نہیں اتا۔عوامی شکایات کے باوجود محکمہ محکمہ ایجوکیشن غذر ،محکمہ حیونات غذر اور غذر انتظامیہ خاموش ہے ۔درکوت سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن شکور اللہ اور پہلاون نے کہا ہے کہ سرکاری سکول میں سرکارکے جانب سے تعینات لیڈر ٹیچر صرف ایک ہفتہ ڈیوٹی دینے کے بعد غائب ہوگئی ہے ۔ہم نے کئی مرتبہ محکمہ ایجوکیشن اور غذر انتظامیہ کو اس حوالے سے اگاہ کیا مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ اگر این جی اوز والے یہاں نہ ہوتے تو آج گاوں کے سیکڑوں بچوں کے لیے سکول کا کوئی اور صورت موجد نہیں ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ درکوت میں موجدمحکمہ حیوانات کا ڈسپنسری گزشتہ دو سالوں سے بند ہے ۔ہمارئے جانور بغیرعلاج کے مررہے ہیں محکمہ حیونات کے حکام اور غذر انتظامیہ بااثرڈسپنسرکے سامنے بے بس نظرآتے ہے ۔ہم نے محکمہ حیونات کے حکام کے علاوہ سابق ڈی سی غذر میروقار احمد اور موجودہ ڈی سی غذر شجاع عالم کو ڈسپنسری کی بندش بااثرغیرمقامی ڈسپنسرکی غیرحاظری اور لوگوں کے مجبوری کے بارئے میں بتایا مگر کسی نے کوئی کاروائی نہیں کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button