گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے موضوع پر پیپلز پارٹی سیمینار منعقد کرے گی، سابق صدر آصف زرداری صدارت کریں گے

اسلام آباد(پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے وفد کی صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ کی صدارت میں آصف علی زردای سے ملاقات۔اس ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق سرتاج عزیز کمیٹی کی رپورٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو شہید فاونڈیشن گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے جلد ایک انتہائی اہم سیمینار کا انعقاد کرے گی۔سیمینار کے حتمی سیشن کی صدارت آصف علی زرداری کریں گے۔آصف علی زدراری نے گلگت بلتستان میں بڑھتے ہوئے امراض قلب پر تشویش کا اظہار کیا جسکی وجہ سے کئی معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئی ہے۔آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں کارڈیو ویسکیولر یونٹ پروفیشنل کالجوں کی سیٹوں میں اضافہ اور گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے ہاسٹل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقعے پر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما و سابق چیئر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی سید رضی الدین مرحوم۔صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش کے بھائی شہزاد طلعت ضیاء مرحوم اور پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنما اور معروف سماجی شخصیت اپو علی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

وفد میں صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ جنرل سکریٹری انجینئر اسماعیل سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نائب صدر بشیر احمد خان ممبر سی ای سی محمد موسی اور رکن گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم شامل تھے۔اس ملاقات میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر ایم این اے فریال تالپور بھی شریک تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button