سیاست

نرغوڈو شگر کے عوام کو اپنا علاقہ حلقہ تین میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا حق دیا جائے، اسلامی تحریک کا مطالبہ

شگر (عابدشگری ) اسلامی تحریک شگر نے مطالبہ کیا ہے کہ نر غوڑو کو حلقہ 3میں شامل کرنے یا نہ کرنے کے فیصلےکا حق علاقے کے عوام کو دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کھرمنگ ضلع بننے کے بعد مہدی آباد اور بعض علاقے حلقہ 3سے کٹ رہے ہیں جبکہ حلقہ 3 کے بعض وارڈ کو حلقہ 2میں ضم کرنے کا پروگرام ہے جس کے باعث حلقہ 3میں ووٹر ز کی تعداد کم ہوجائے گی جس کے باعث نر غوڑو کو باقاعدہ طور پر شگر سے حلقہ 3سکردو میں شامل کرنے کا پروگرام ہے جس پر شگر کے بعض حلقے اس مجوزہ پروگرام کی مخالفت کررہے ہیں تاہم اسلامی تحریک شگر نے اس معاملے پر حلقہ 3میں شمولیت کے لئے نر غوڑو کے عوام کی مرضی کو اہمیت دینے کا مطالبہ کیا ہے اسلامی تحریک شگر کے صدشیخ شیر محمد نجفی شگری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حلقہ 3میں شامل کرنے کا اختیارر شگر کے عو ام کو نہیں بلکہ نر غوڑو کے عوام کو ہے اس لئے نر غوڑو کے عوام کے خواہشات کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ نر غوڑو اس وقت نہ تین میں ہے اور تیرہ میں کیونکہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نر غوڑو حلقہ 3کے امیدوار کو ووٹ دیتے ہیں جبکہ بلدیاتی الیکشن میں حق رائے کا استعمال ضلع شگر میں کرتے ہیں جس کے باعث دونوں طرف ان کا زہن بٹا ہوا ہوتا ہے منتخب نمائندے کی اے ڈی پی میں حصہ مانگنے کے لئے سکردو حلقہ 3جبکہ بلدیاتی فنڈز کے لئے ضلع شگر کا چکر لگانا پڑتا ہے لہذا اس معاملے میں نر غوڑو کے عوام کی خواہشات کو مقدم رکھتے ہوئے ایسا فیصلہ کیا جائے جس سے نر غوڑو کے عوام خوش ہو اور کسی بھی حلقے کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button