گلگت بلتستان

سیکریٹری سروسز کے خلاف بیانات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے: مہدی شاہ

02 (2)گلگت (پ ر ) وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ سیکریٹری سروسز کے خلاف اخباری بیانات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ صرف مفادات کی جنگ ہے اس حوالے سے میں نے پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر سے بھی گفتگو کی تھی جنہوں نے سیکریٹری سروسز سے منسوب بیان کو غلط قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنی بریفنگ میں ایسے کوئی ریمارکس نہیں دیئے ہیں جس سے صوبائی وزراء کی تضحیک ہوتی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ معزز ممبران کے اصرار پر ہم انکوائری کرا رہے ہیں تاکہ حقائق کا سب کو اندازہ ہو سکے۔ سینیٹرز کو بریفنگ دینے کے کئی دن بعد اس نان ایشو کو اخبارات کی زینت بنانا کسی مخصوص ایجنڈہ کے تحت ہے اور مکمل چھان بین کے بعد حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دھرنوں میں شرکت کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے اور مکمل انکوائری کے بعد ان خلاف فیصلے کیئے جائیں گے۔ سرکاری ملازمین ان کو سونپے گئے ریاستی امور کی انجام دہی میں غفلت پر ضرور جواب دہ ہیں اور انکو اپنی ڈیوٹی سے ہٹ کر خلاف معمول سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ قانون ساز اسمبلی کی 35ویں اجلاس کے تیسرے سیشن میں وقفہ سوالات کے دوران پو چھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکوائری میں بے گناہ ثابت ہونے پر انکو معاف کر دیا جائے گا۔ عوام اور سرکاری ملازمین میں فرق ہے اور سرکاری ملازمین اصولوں اور سرکاری قوانین کے تابع ہوتے ہیں لہذا ان پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button