تعلیم

شگر میں ایک ڈگری کالج اور دو ہائی سکولز تعمیر ہونگے، منظوری مل گئی

شگر(عابدشگری)شگر میں لڑکیوں کیلئے ایک ڈگری کالج اور دو ہائی سکول کا اے ڈی پی منظور ہوگیا۔جس پر جلد کام شروع ہوگا۔منظور ہونے والے پروجیکٹ میں گرلز ڈگری کالج شگر،گرلز ہائی سکول چھورکاہ اور گرلز ہائی سکول تسرشامل ہے۔محکمہ تعلیمات عامہ شگر کے ذرائع کے مطابق گرلز ڈگری کالج شگر ،ہائی سکول چھورکاہ اور ہائی سکول تسر کا اے ڈی پی منظور ہوچکا ہے۔جس پر محکمانہ تمام تر کاروائی مکمل ہوچکا ہے۔. اس کیلئے فنڈز محکمہ تعلیم خود فراہم کرینگے۔اس کا پی سی ون پچھلے سال بھیجا ہوا تھا ۔ جسے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے منظور کرتے ہوئے باقاعدہ طور منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد اس پر کام جلد شروع ہوجائیں گے۔ڈگری کالج کے قیام کے بعد شگر کی طالبات کو سکردو اور دیگر شہروں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے جانے کی جھنجھٹ سے نجات مل جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button