چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پی ایس ایف دیامر کے سابق نائب صدر مظفر ملک بٹو نے کہا ہے کہ دیامر بھاشہ ڈیم میں شاہین کوٹ ، پائین گاؤں جلیل گاؤں سمیت کے کے ایچ کے قرب وجوار کی آبادی مکمل طور پر ڈوب جائے گی، اور یہی لوگ درحقیقت متاثرین ہیں، حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ ان حقیقی متاثرین کی دوباہ آبادکاری کے لئے فوری اقدامات کریں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حقدار کو حق دئیے بغیر مسائل حل نہیں ہوتے ہیں ڈیم سے متاثر ہونے والوں کو پلاٹ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی فرد کو سیاست نہیں کرنی چاہئے بلکہ متاثرین کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج ان متاثرہ لوگوں کو بسانے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے تو کل ان کو رہنے کے لئے کہیں بھی چھت نہیں ملے گی جو کہ ناقابل برداشت عمل تصور ہوگا۔