جرائم

اشتہاریوں کی عدم گرفتاری کی صورت میں ان کی جائیداد ضبط کی جائے، ڈی آئی جی دیامر ڈویژن

چلاس(بیورورپورٹ)ڈی آئی جی دیامر کے زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ضلع بھر کے تمام پولیس سٹیشنوں کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کیا ۔اجلاس میں ضلع دیامر کے تمام شاہراہوں اور علاقوں کے اندر محرم سے قبل امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی دیامر نے دیامر کے اندر سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کیئے اور اشتہاری ملزمان کو جلد گرفتار کرنے پر زور دیا ۔

اجلاس میں ڈی آئی جی دیامر محمد شعیب خرم نے کہا کہ اشتہاریوں کی عدم گرفتاری کی صورت میں ان کے جائیدادد کو ضبط کرکے مزید کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ دیامر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کی جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔دیامر کے اندر سرکاری گاڑیوں کی بھی چیکینگ کی جائے اور بغیر نمبر پلیٹ اور اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاون کیا جائے ۔انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کیا کہ وہ اپنے اپنے تھانوں کے حدود میں سیکورٹی کو سخت بناکر روزانہ کے بنیاد پر ہمیں رپورٹ دی جائے ۔اور ضلع بھر میں قانون کی رٹ کو بحال رکھنے کیلئے اپنے زمہ داری کو احسن انداز میں نبھائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button