عوامی مسائل

سب ڈویژن یاسین میں مضر صحت غیر معیاری اشیا خوردونوش کی بھرمار

یاسین (رپورٹ معراج علی عباسی ) یاسین میں مضرصحت دونمبراشیائے خوردنوش کی کھلے عام خریدوفرخت خطرناک بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں ۔دونمبر کمپنیوں کے تیارکردہ اشیائے خودنوش کی استعمال سے علاقے میں خطرناک قسم کے جان لیوا بیماریاں بلڈپیشر،شوگر،معدئے کا کینسراور خاص کر دل کی بیماریوں میں اٖضافہ ہوا ہے ۔دونمبر اشیائے کی پہچان اور خریدوفروخت کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کے پاس کوئی پلان بھی نہیں ہے۔ سب ڈویژن یاسین کے دوکانوں میں فروخت ہونے والے بیشتراشیائے خوردنوش مضرصحت ہیں ۔دوکاندار کسی معیاری اور رجسٹرکمپنی کے بجائے زیادہ منافے کے لالچ میں خوانچہ فروشوں سے سامان خریدکر سادہ لوح عوام کو فروخت کرتے ہیں ۔ یاسین کے دوکانوں میں استعمال ہونے والے بیشتراشیائے خوردنوش نہ صرف غیرمعیاری ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے انتہائی حدتک خطرناک ہے ۔بازوروں میں فروخت ہونے والے ناقص گھی ،خوردونی تیل ،مصالحہ جات ،دودھ ،چائے کی پتی ،بسکٹ ،پاپٹ ،وغیرہ کے استعمال سے مختلف خطرناک قسیم کے بیماریاں پھیلنے لگیں ہیں ۔ سو ل ہسپتال یاسین کے انچارج ڈاکٹرقربان علی کا کہنا ہے کہ بازورں میں فروخت ہونیوالے غیرمعیاری ،خوردونی تیل ،گھی اور دیگردونمبرچیزوں کے کھانے سے دل کی بیماریاں ،بلڈپیشر،شوگر،ہضمہ ،اور معدے کی کینسرجیسے جان لیوا بیماریاں پھیل گیں ہیں جس کی وجہ سے شراموات میں خاصہ اضافہ ہوا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین صفت خان کے مطابق علاقے میں فوڈانسپکٹرنہ ہونے کے باعث دوکانوں میں فروخت ہونے والے اشیائے خوردنوش کی معیار کو کنٹرل کرنے کا کوئی خاص نظام موجود نہیں ہے جس باعث دوکاندار غیرمعیاری اشیائے خوردنوش اسانی کے ساتھ خریدتے اور فروخت کرتے ہیں ۔ البتہ سب ڈویژنل انتظامیہ کسی حد تک ناقص اشیائے کی خریدوفروخت کورکنے کے لیے گوپس یاسین کے دوکانوں پر چھاپے کرتے ہیں ۔انتظامیہ نے گوپس اے سی آفس کے لیوز بیریرقائم کرکے مختلف گاوڑیوں کے زریعے دونمبراشیائے کی خونچہ فروشی کرنے والوں کے خلاف بھی مصروف عمل ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button