اہم ترین

امسال گلگت بلتستان میں 30 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ، محکمہ تعلیم کو ہر طالبعلم کے نام پر ایک درخت لگانے کی ہدایت

گلگت (پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس،گلگت بلتستان میں رواں سال موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت 30لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر،محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور دیگر اداروں اور عوامی اشتراک سے اس ہدف کو مکمل کرنے ، شروع کرنے کا فیصلہ،محکمہ تعلیم کو ہر طالبعلم کے نام ایک درخت لگانے کی ہدایت،گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شجرکاری مہم انتہائی منظم اور شاندار انداز میں منانے کا عزم،۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری کانفرنس ہال میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں سیکریٹری داخلہ جواد اکرم،سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات وماحولیات آصف اللہ خان،سیکریٹری تعمیرات ،سیکریٹری سیاحت و ثقافت وقار علی خان ،سیکریٹری سروسزسید اختر حسین رضوی۔سیکریٹری زراعت سجاد حیدر،سیکریٹری انفارمیشن فدا حسین،سیکریٹری تعلیم،کمشنر گلگت ریجن عثمان احمد،کنزرویٹر جنگلات ضلع دیامر و استور محمود غزنوی اور ایف سی این اے کے نمائندے شریک تھے،اجلاس میں سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات وماحولیات آصف اللہ خان اورکنزرویٹر جنگلات ضلع دیامر و استور محمود غزنوی نے شجر کاری مہم 2018کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کیا،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شجرکاری مہم انتہائی منظم اور شاندار انداز میں منایا جائے گااور پورے گلگت بلتستان میں اس مہم کے دوران دیگر سرکاری اداروں اورعوامی اشتراک سے 30لاکھ پودے لگائے جائیں گے،اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے نہ صرف سرکاری اداروں،تعلیمی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں سے رابطہ کیا جائے گابلکہ مختلف مساجد کے آئمہ حضرات کی بھی مددلی جائے گی تاکہ وہ شجرکاری کی اہمیت کو عام کرسکے۔اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مشہور شخصیات کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائیگا۔اجلاس میں سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات وماحولیات آصف اللہ خان نے بتایا کہ اس سال ادارہ نئی جہتوں کو متعارف کرانے کی کوشش کررہا ہے اور اس دفعہ محکمہ کی ترجیح نہ صرف زیادہ درخت لگانے پر ہے بلکہ جو بھی درخت لگے ان کی نگہداشت پر ہے ادارہ اس دفعہ عوامی تعاون سے ایسی شجرکاری مہم چلانا چاہتاہے جس کی حفاظت اور نگہداشت کی زمہ داری عوامی ادارے لے۔ سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات وماحولیات آصف اللہ خان نے اس موقع پر مذید کہا کہ اس دفعہ محکمہ کی کوشش ہے کہ مقامی نرسریوں سے ایسے پودے خریدے جائیں گے تاکہ مقامی معیشت مضبوط ہو اور ایسے پودے لگائے جاسکے جو گلگت بلتستان کی آب وہوا سے مطابقت رکھتے ہوں۔کنزرویٹر جنگلات ضلع دیامر و استور محمود غزنوی نے محکمہ کی جانب سے مجوزہ طریقہ کا ر اور اس سال کے لیئے اہداف کے بارے میں اجلاس کو بتایا کہ اس سال محکمہ 25لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس پرچیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے ہدایت کی کہ اس ہدف کو بڑھا کر 30لاکھ کرنے کی ہدایت کی،اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ اس سال دیہی تنظیموں ،ترقیاتی داروں،اور حکومتی محکموں کی مدد سے ایسی ہمہ جحت مہم چلانا چاہتا ہے جس کی نگہداشت کی زمہ داری عوامی حلقے اور ادارے لیاور درختان کی کامیاب اگاوٗ پر متعلقہ عوامی تنظیمات کو انعامات بھی دئیے جائیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ وہ کو شش کر رہے ہیں کہ وہ (Adop a tree Compagin)شروع کی جائے گی جس مین ہر طالبعلم جو کسی بھی سکول میں داخلہ لیں ان کے نام کا ایک درخت لگایا جائے اور وہ طالبعلم اس درخت کی دیکھ بال کی زمہ داری لے۔اجلاس میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ اس مہم کیلئے وہ اپنی رائے سے آگاہ کرے اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال محکمہ کی طرف سے اعلی آفیسران ،مذہبی رہنما،سیاسی قائدین،ور سماجی کارکنان کو پادوں کے تحائف دیئے جائیں گے،اجلاس میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے محکمہ کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مہم کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گیاور اس مہم کی نگرانی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے زریعے خود کریں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس مہم کے تحت اس پیغام کو اجاگر کرنے کی کوشش ہوگی کہ Plant a tree یا Adop a tree۔اجلاس مین بتایا گیا کہ مختلف ادارے درج ذیل شرح سے پادے لگائیں گے جسکی تفصیل یہ ہے۔گلگت فارسٹ ڈویژن،ہدف 260000 پودے،غذر فارسٹ ڈویژن ہدف 160000پودے،ہنزہ فارسٹ ڈویژن 100000،نگر 100000،چلاس 200000،داریل،تانگیر فارسٹ ڈویژن ،ہدف 160000،استور ہدف 160000،سکردو فارسٹ ہدف260000،گانچھے 100000،کھرمنگ 100000،شگر 100000،وائلڈ لائف اینڈ پارکس 230000،AKRSP ہدف 200000،ڈبلیو سی ایس 200000،ڈبلیو ڈبلیو ایف کل ہدف 70000،پی اے ایف نلتر ہدف 30000،Gift a plant ,Adopt a Tree ہدف 20000۔اسی طرح کل 30 لاکھ پودوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اجاس میں یہ بات بھی کی گئی کہ مہم کے آخر میں کسی تیسرے فریق کے زریعے تمام نصب شدہ پودوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ اس کی کامیابی کی شرح غیر جانبدار اداروں سے تصدیق ہوسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button