اہم ترین

عمران ندیم شگری بلیک میلنگ کے عادی مجرم ہیں، اپنے کزن کو ٹھیکہ دلوانے کے لئے دباو ڈال رہا ہے، چیف اینجنیر بلتستان وزیر تاجور

سکردو ( نامہ نگار) چیف انجینئر بلتستان ریجن وزیر تاجور خان نے کہا ہے کہ رُکن اسمبلی عمران ندیم کے بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا موصوف پہلے بھی میرے ایکسین کے دور میں بلیک میلنگ کے عادی مجرم ہیں وہ اپنے بلیک لسٹ کزن ٹھیکدار کو ٹھیکہ دلوانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ فوری نوٹس لیں ورنہ حالات گھمبیر ہونے کا خدشہ ہیں اپنے آفس سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں اُنہوں نے کہا ہے کہ عمران ندیم عرصہ دوماہ پہلے مجبور کررہا ہے کہ ان کے کزن سخاوت جو کہ ناردرن ٹریڈنگ انجینئرنگ اینڈ کمپنی کا ایم ڈی ہیں شگر گلاپ پور میٹلنگ روڈ میں ناقص کام کرنے پر بلیک لسٹ ہوچکی ہے اور ان کے خلاف آج کل وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری سروس کے پاس انڈر انکوائری ہے اس شخص کو بحال کرکے لمسہ روڈ ا ٹھیکہ دلوانے پر مجبور کررہا ہے اُنہوں نے کہا کہ میرے انکار پر عمران ندیم میرے خلاف میڈیا میں بیانا ت دے رہے ہیں موصوف نے وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس کے خلاف ناپاک الفاظ استعمال کئے ہیں وزیر اعلیٰ اور ڈاکٹر اقبال کے نام سے مجھے ڈرانے دھمکارہے ہیں موصوف پہلے بھی چیف انجینئر اور ایکسین کے خلاف بیانات دیتے ہیں اور رات کو گھر میں کھانے پر دعوت دیتے ہیں اس کا ہر فعل کار سرکار میں مداخلت میں آتا ہے اگر وہ باز نہیں آیا تو ذاتی طو رپر ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا اس شخص نے پورے بلتستان کو اپنی جاگیر سمجھا بیٹھا ہے ہر آنے والے محکمہ تعمیرات کے آفیسر زکو اپنا ذزاتی کام کرنے پر مجبور کرتا ہے اُنہوں نے کہا کہ ہر کام میرٹ کے مطابق ہوگا کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button