عوامی مسائل

چار دن بعد چلاس شہر کے لئے پانی کی ترسیل بحال

چلاس(مجیب الرحمان)چار روز بعد چلاس شہر کے لئے واٹر سپلائی بحال کر دی گئی شہریوں نے نلکوں میں پانی آنے پر سکھ کا سانس لیا۔چار روز قبل تعمیراتی کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے سپلائی نظام بری طرح متاثر ہوا تھا۔اور پانی کی ترسیل کا نظام مکمل طور پر منقطع ہوا تھا۔جس کے بعد محکمہ واسا نے پائپ لائنوں کی مرمت کی تھی۔جس کے بعد دوبارہ سلائیڈنگ ہوئی جس سے ایک بار پھر پائپ لائینیں ٹوٹ گئی تھیں۔جس پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا اور مجسٹریٹ تنویر احمد نے تعمیراتی کام فوری بند کرنے کے احکامات دئیے ۔جس کے بعد انتظامیہ ،واپڈا اور واسا کا اجلاس طلب کیا گیا۔اور پائپ لائنوں کی تحفظ اور لینڈ سلائیڈنگ کے تدارک کے لئے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر اچلاس بلال حسن اور تحصیلدار تنویر نے پائپ لائنوں کے متاثرہ حصے کا جائزہ لیا۔اور فوری مرمت مکمل کرنے کے کام کی نگرانی کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد صاد ق اور اے سی یوٹی اسامہ بھی ہمراہ تھے۔بعد ازاں مین کوہل کا بھی دورہ کیا گیا۔اور بھل صٖفائی مہم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اس دوران نمبرداروں کے اپنے اپنے حصوں میں صفائی مکمل نہ کروانے کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب عوامی حلقوں نے پانی سپلائی بحال کروانے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ واسا کے سب انجینئیر مبشر احمد، اسسٹنٹ سپروائزر سید جاوید اقبال شاہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button