خبریں

چلاس:‌ فاروق آباد، سرکل کالونی اور محلقہ محلوں میں‌پانی کی شدید کمی

چلاس(مامون اللہ)چلاس میں پانی کی قلت ،فاروق آباد،سرکل کالونی اور اس سے ملحقہ محلے کربلا کا منظرپیش کرنے لگے۔محکمہ واسا کے حکام پانی کی مصنوعی قلت پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارچلاس شہر کے مکینوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شلکٹ کے قریب پائپ لائنوں کے پھٹنے کا سلسلہ جاری ہے اور پانی لکیج پر واسا حکام کنٹرول کرنے میں کامیاب نظر نہیں آرہے ہیں ،جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے ،صارفین پانی کی بوند بوند کو ترسے ہوئے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری نوٹس لیکرپانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button