خبریں

شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہٹرتال کی بھر پور حمایت کر ینگے، ہنزہ بزنس اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

ہنزہ ( اجلال حسین ) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کال پر کی جانے والی شٹر اور پہیہ جام ہٹرتال کی بھر پور حمایت کر ئینگے جس کے باعث ضلع بھر میں اج سے شٹر ڈاون کا سلسلہ شروع ہو گا۔ان خیالات کا ظہار گزشتہ روز ہنزہ بزنس اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام پر غیر قانونی طریقے سے نافذ کی جانے والی ٹیکسوں کے خلاف نہ صرف بزنس اور ٹرانسپورٹر زبلکہ عوام بھی ہمارے اس ہٹرتال میں شانہ بشانہ کھڑےہے اور انشاللہ جب تک حکومت کا ٹیکسوں کے احکامات کو واپس نہیں کرتا نہ صرف شٹر ڈاون بلکہ پہیہ اور لانگ مارچ میں ساتھ د ینگے۔ ہنزہ بزنس کیمونٹی اور ٹرانسپورٹرز پہلے مرحلے میں شٹرڈاون کرینگے، مطالبات نہ ماننے کی صورت میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ساتھ اپنے جائز مطالبات کی حل تک ساتھ د ینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button