صحت

بلتستان کا معمر ترین شخص، یوگو سے تعلق رکھنے والا عبدالرحمن، 120 سال کی عمر میں‌انتقال کرگیا

شگر(عابدشگری)بلتستان کا معمر ترین شخص120سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔یوگو سے تعلق رکھنے والے بزرگ عبدالرحمن جس کی عمر 120سال سے زائد بتایا جاتا تھا گذشتہ دنوں اچانک اعلیٰ الصبح سکردو میں انتقال کرگیا۔مرحوم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ آخری وقت تک کسی بھی بیماری میں مبتلاء نہیں تھا اور بالکل صحت مند تھے۔ان کی صحت کا راز دیسی اور خوش خوراک تھا۔ مرحوم نے کبھی بھی بازاری اشیاء استعمال نہیں کی۔مرحوم معروف عالم دین و ماہر تعلیم سابق ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شگر مولانا عبدالخالق کے والد گرامی تھے۔ان کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔انہوں نے پسماندگان میں 5بیٹے 1بیٹی اور سینکڑوں پوتے پوتیاں چھوڑے ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button