خبریں

راجہ کرامت گلگت بلتستان میں‌وفاقی محتسب کے سیکریٹری مقرر

گلگت(خبرنگارخصوصی)گلگت بلتستان کا ایک اور عزاز ،یاسین سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیت و  واڈو گلگت بلتستان راجہ کرامت اللہ کو وفاقی محتسب گلگت بلتستان کے سیکریٹری مقرر کردیئے گئے ہیں ۔گزشتہ روز وفاقی محتسب سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفیکشن نمبر 6(34)WMS/Coord,2017کے مطابق راجہ کرامت اللہ کو وفاقی محتسب کے سیکریٹری گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل موصوف گلگت بلتستان کی وفاقی سطح پر اس ادارے میں نمائندگی کررہے تھے ۔یاد رہے وفاقی محتسب میں یہ گلگت بلتستان سے پہلی بار نمائندگی ہے اس سے قبل وفاقی محتسب میں گلگت بلتستان کی کوئی نمائندگی نہیں تھی ۔راجہ کرامت اللہ کا وفاقی محتسب میں بطور سیکریٹری گلگت بلتستان مقرر ہونے پر گلگت بلتستان کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے ان سے امیدظاہر کی ہے کہ وہ اپنے کارکردی کی بنیاد پر وفاقی محتسب میں گلگت بلتستان کے عوام کی بھرپور نمائندگی کرینگے ۔ا س حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری وفاقی محتسب گلگت بلتستان راجہ کرامت اللہ نے کہا کہ میرا بطور سیکریٹری وفاقی محتسب گلگت بلتستان مقرر ہونا پورے گلگت بلتستان کیلئے ایک عزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب میں گلگت بلتستان کی بھرپور نمائندگی کرونگا ۔a

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button