پی پی پی کاغذر میں حق ملکیت و حاکمیت کا جلسہ غیر معینہ مدت تک ملتوی

پی پی پی کاغذر میں حق ملکیت و حاکمیت کا جلسہ غیر معینہ مدت تک ملتوی

11 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کی کابینہ اور پی پی پی ضلع غذر کے سینئر قائدین کا ایک اہم اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ پی پی پی گلگت میں زیر صدارت امجد حسین صوبائی صدر پی پی پی جی بی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پی پی پی ضلع غذر کے صدر ایوب شاہ ، جنرل سیکریٹری بدر الدین ، سینئر وائس پریزیڈنٹ ظفرمحمد شادم خیل ، انفارمیشن سیکریٹری غلاب شاہ کے علاوہ سید اکبر حسن سینئر رہنماء اور ڈاکٹر علی مدد شیر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حق ملکیت و حاکمیت کا ضلع غذر گا گوچ کے مقام پر اعلان شدہ جلسے کے بابت گفت شنید ہوئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کا ضلع غذر کا متوقع دورے کو مدنظر رکھتے ہوئے حق ملکیت و حاکمیت کا جلسہ ٖ غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا۔ روحانی شخصیت پرنس کریم آغا خان کے متوقع دورے کے پیش نظر جلسے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ تمام کارکنان ہز ہائنس کی آمد پر بھرپور استقبال کی تیاریاں کریں۔ہز ہائنس کی گلگت بلتستان کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ گلگت بلتستان جیسے دور افتادہ علاقے میں تعلیم ، صحت اور ملازمت جیسے بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ہز ہائنس کا قلیدی کردار ہے۔پی پی پی کے تمام عہدہ داروں اور کارکنوں سے اپیل کی گئی ہے کہ روحانی شخصیت پرنس کریم آغا خان کے دورے کے موقع پر پارٹی جیالے بھر پور استقبال کریں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔