سیاست

اختیارات اسمبلی کو منقتل کئے بغیر کونسل کے خاتمے کی حوصلہ افزائی نہیں‌کی جاسکتی، بی بی سلیمہ

گلگت (بیوروچیف)ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان بی بی سلیمہ نے کہا ھے کہ گلگت بلتستان کونسل کو ختم کرنے کے بعد قانون ساز اسمبلی کو اختیارات منتقل کئیے جائیں منگل کے روز گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ کونسل کے اختیارات اسمبلی کو منتقل کئے بغیر کونسل کو ختم کرنے کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی ھے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کونسل کو حاصل اختیارات قانون ساز اسمبلی کو منتقل کر کے اسمبلی کو زیادہ بااختیار بنایا جائے انہوں نے کہا گلگت بلتستان کا کشمیر سے کوئی تعلق نہیں ہے مسلہ کشمیر کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ 70 سالوں سے آئینی حقوق سے محروم ھیں وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے امنگوں کے مطابق آئینی صوبہ قرار دے بی بی سلیمہ نے کہا سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرنے سے قبل گلگت بلتستان کے عوام کے منتخب نمائندوں اور تمام سیاسی،مذھبی اور دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے اور سفارشات کو اسمبلی میں بحث کے لیے پیش کیا جائے اسلام آباد سے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کی جائے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button