تعلیم

پھنڈر سے تعلق رکھنے والا ہنر مند مشینوں‌کے ایسے معیاری ماڈلز بناتے ہیں‌کہ آپ بھی انہیں‌داد دیں‌گے

غذر(محبت حسین سے) ضلع غذر کے خوبصورت اور حسین و جمیل علاقے پھنڈر سے تعلق رکھنے والے رحمت والی کا کا خیل جدید
مشنریوں کے ایسے ماڈل بناتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

حالیہ دنوں انہوں نےنے جدید ایکسیوٹر کی ماڈل بنائی جو جدید ایکسیوٹر کی طرح کام کرتا ہے۔،
جسے لوگ دیکھ کر حیران ہو گئے۔بالائی علاقے میں رہنے کے باوجود یہ شخ
بغیر کسی ٹرنینگ کے جہاز ، ایکسیوٹر سمت جد ید مشنریوں کے ماڈل بناتا ہے۔
اس کے بنائے ہوئے کئی ماڈلز مختلف سکولوں کے علاوہ اُس پاس بھی موجود
ہیں۔اس حوالے سے ہم نے جب رحمت ولی کا کا خیل سے بات کی تو ان کا کہنا ہے
کہ جدید مشنریو ں کے علاوہ میں نے پرندہ بنایا ہے جسے اُڑانے کے لیے کوشش
جاری ہے اس کے علاوہ ا یک ایسا موٹر تیار کیا ہے جس سے بغیر بجلی کے پانی
سپلائی ہوگا،؛انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کی
سرپرستی حاصل نہیں ہے ، میں تمام ماڈلز اپنی مدد آپ کے تحت بناتا ہوں،
میری خواہش ہے کہ حکومتی سطح پر میری آمداد کی جائے تو میں لوگوں کو
فائدہ دینے والے مشنری بھی تیار کرسکتا ہوں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button