عوامی مسائل
اشکومن تحصیل انتظامیہ اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن نے کتا مار مہم کا آغاز کردیا
اشکومن(کریم رانجھا) ؔ مقامی انتظامیہ کا ایل ایس او کے تعاون سے کتے مار مہم کا آغاز ،عوام نے سکھ کا سانس لیا،آوارہ کتوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا تھا۔اس سلسلے میں چٹورکھنڈ لوکل سپورٹ آرگنائزیشن ،نمبرداران علاقہ اور نائب تحصیلدار اشکومن خالد انور نے مقامی رضاکاروں کی مدد سے آوارہ کتوں کو زہر دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔آوارہ کتوں کی بہتات سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھانیز زیر کاشت فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا تھا۔اس کے علاوہ بعض مقامات پرکتوں نے مویشیوں اور مرغیوں کو کھانے کا سلسلہ شروع کررکھا تھا جس سے عوام میں تشویش پھیل گیا تھا۔عوام علاقہ نے اس کارروائی پر مقامی انتظامیہ اور ایل ایس او کا شکریہ ادا کیا ہے۔