سیاست

پاکستانیت کو فروغ دینا ضروری ہے، گلگت بلتستان نظریاتی پاکستان کی عمدہ مثال ہے، فیض اللہ فراق

لاہور(پ،ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ سیمینار کے دوسرے سیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تکمیل کیلئے پاکستانیت کو فروغ دینا چاہئے گلگت بلتستان نظریاتی پاکستان کی عمدہ مثال ہے کیونکہ تنازعہ کشمیر کی تیسری اکائی ہونے کے باوجود گلگت بلتستان کے لوگوں کا اس ملک سے ایک نظریاتی رشتہ ہے جو کسی کاغذ کے ٹکڑے اور کسی جغرافیہ کا محتاج نہیں ہے ۔گلگت بلتستان کی قوم نے نظریاتی بنیادوں پر آنگنت خونی قربانیوں کے تسلسل کو آج تک برقرار رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی افادیت اور اس کی سچائی کو ملک کے کونے کونے تک پھیلانے کی ضرورت ہے ۔ پاکستانیت ہی ملک کی اکائیوں کو آپس میں جوڑ سکتی ہے ۔ پاکستانیت اتنی بڑی طاقت ہے کہ اگر یہ جذبہ ملک کے ہر شہری میں پیدا ہو تو نفرتوں اور عصبیت کو بدترین شکست دیا جاسکتا ہے ۔معیشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور قوم اپنے پاو ں پرکھڑی ہو کر دنیا کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتی ہے ۔ انہوں کہا کہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی وسائل کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے مذکورہ وسائل کو شفاف طریقے سے دریافت کیا جائے اور استعمال میں لایا جائے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے درخشاں دور کا آغاز ہوا ہے اور قوم کو سی پیک کے بہتر ثمرات کیلئے تیار رکھنا ہے ۔ دشمن طاقتوں کو سی پیک کا منصوبہ کھٹک رہا اور یہ طاقتیں چاہتی ہیں کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں پراکسی وار کے ذریعے نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر بھرنے کی بھر پور کوشش ہو رہی ہے ۔ انہوں نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے خدمات کو سراہتے ہوئے اس نوعیت کی سرگرمیوں کو نسل نو کیلئے ضروری قرار دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button