معیشت

شگر میں مانسہرہ سے آنے والی دو نمبری کیمیائی کھاد کے فروخت کی شکایات

شگر(نامہ نگار)شگرسنٹر میں معیاری کھاد مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔تاہم شگر کے دیگر علاقوں میں قیمتوں میں فرق پایا جارہا ہے۔شگر سنٹر میں نائٹروفاس کھاد2750روپے فی بوری میں مل رہا ہے جبکہ مانسہرہ سے آنے والی دو نمبری کھاد بھی مارکیٹ میں ملنے کی شکایات سامنے آرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار شگرسماجی شخصیات محمد نذید شگری اور محمد ابراہیم نے کیا ان کا کہنا تھا کہ ضلع شگر کے دیگر علاقوں کی نسبت شگر ہیڈکوارٹر میں کاشت کاری کے سیزن میں مختلف اقسام کے معیاری کھادیں مناسب قیمت پر میسر ہے۔جبکہ بعض منافع خور افراد غیرم معیاری کھادوں کو مانسہرہ سے لاکر فروخت کررہے ہیں۔ جو کہ لوگوں کی پیسوں اور محنت کا ضیاع کا باعث بن سکتا ہے۔شگری ٹریڈر ہمیشہ سے معیاری اشیاء خصوصا کھاد کے سلسلے میں شگر کی عوام کا قابل اعتماد ادارہ رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button