اہم ترین

برفانی تودہ گرنے سے استور کے بالائی گاوں چمروٹ تھینگ میں‌دریاء شونٹر کا بہاو رُک گیا، مقامی لوگ جان بچانے میں‌کامیاب، مکانات ڈوب گئیں‌

استور (بیورو رپورٹ) استور سب ڈویژن شونٹر کے بالائی گاوں چمروٹ تھینگ پائین میں رات کے وقت برفانی تودہ گرنے کے باعث دریا شونٹر کا بہاو رک گیا. جس کے بعد دریا نے گاوں تھنگ کا رخ کرتے ہوے درجنوں مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا  .۔۔گاوں چمروٹ تھنگ کے متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور۔۔۔رات کی تاریخی میں شدید برف باری کے باعث گرنے والے برفانی تودے نے دریا کو تقریبا24 گھنٹے مکمل بلاک رکھا، جس کے نتیجے میں دریا نے تھینگ گاوں کے مکینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. مکانوں میں موجود افراد بڑی مشکل سے اپنی قیمتی جانوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے، مگر مکانات کے اندر پانی داخل ہونے کے بعد لوگوں نے قریبی رشتہ داروں کے ہاں دوسرے گاوں میں پناہ لیا ۔

مقامی لوگوں کے مطابق واقعے کے 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی انتظامیہ کی کوئی ٹیم مدد کے لئے نہیں پہنچی ہے۔۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ استور کی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی ریسکوکی ٹیم اور دیگر ایشاء خوردنوش کی ریلف تک نہیں پہنچائی جو کی انتہائی قابل افسوس بات ہے گلگت بلتستان ڈیزسٹر منجمینٹ کی ٹیم بھی خواب خرگوش  میں محو ہے.

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل کے مطابق گاوں چمروٹ میں جو برفانی تودہ گرا ہے اس سے جانی نقصان نہیں ہوا ہے،  تاہم چند گھروں میں دریا کے روکنے کے باعث پانی داخل ہوا ہے شونٹر انتظامیہ کی جانب سے ہماری ٹیم وقعے کے اطلاع ملتے ہی جاے وقوع کی طرف روانہ ہوئی اور موقعے پر پہنچ کر واقعے کا جائزہ لیا ہے  گاوں چمروٹ کو ریلف فوری پہنچائی جایے گی کیونکہ برف ہونے کی واجہ سے رٹو کے مقام پر بھی روڈ بلاک ہوا ہے روڈ کے کھلتے ہی ریلف متاثرین تک پہنچائی جایے گی۔۔۔۔استور انتظامیہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے دن رات کھڑی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button