کھیل

گلگت بلتستان کی ٹیم نے 25 ویں‌قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا

گلگت(خبرنگارخصوصی)25واں پاکستان ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے برونز  میڈل حاصل کرلی ۔گزشتہ روزاسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والا آل پاکستان 25واں ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے برونز  میڈل حاصل کرلی ہے ۔گلگت بلتستان کی ٹیم میں مقصود علی شاہ ،حسنین کریم،محسن فدا،صدیان احمداورمسود حیدر شامل تھے ۔گلگت بلتستان ٹیبل ٹینس ٹیم کے کوچنگ کے فرائض علی آمان کررہے تھے۔یادرہے گلگت بلتستان ٹیبل ٹینس ٹیم پورے گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف گلگت بلتستان سطح پر کھیل رہی ہے بلکہ پورے پاکستان سطح پر نمایاں کھیل کامظاہرہ کررہی ہے اور گزشتہ کہیں سالوں سے جی بی کی قومی سطح پر نمائندگی کررہی ہے ۔کھلاڑی مقصودعلی کاکہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اگر تعاون رہا تونہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کھیل کر گلگت بلتستان کا نام روشن کرسکتے ہیں اس لئے ہم صوبائی محکمہ کھیل اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم کھیل کی طرف بھی توجہ دیں کیوں کہ ٹیبل ٹینس کے کھیلکے حوالے سے بھی جی بی کے نوجوانوں میں بڑا پوٹنشل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کھیل میں نہ صرف لڑکے بلکہ لڑکیاں بھی یہ کھیل بڑی شوق سے کھیلتی ہیں اور مقامی سطح پر مختلف کھیل کے ایونٹس کے دوران پرفارم بھی کرتی ہیں حکومت کی چاہئے کہ خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم کی طرف بھی توجہ دیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button