اموات

تھک نیاٹ موومنٹ کے جوانسال نائب صدر عبداللہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

چلاس(بیورورپورٹ)تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے نائب صدر عبداللہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ گزشتہ ر وز مرحوم کے سینے میں اچانک درد ہوئی تو ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئے اور چیک اپ کرانے کے بعد گھر لوٹ آئے ،رات کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم کی عمر 30سال کے قریب تھی ،مرحوم نے پسماندگان میں دو بیواوں ،۴ بیٹے اور تین بیٹیوکو سوگوار چھوڑی ہیں۔مرحوم تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے نائب صدر ،متحرک اور سرگرم کارکن بھی تھے ۔مرحوم نے 2012سے لیکر اب تک تھک نیاٹ یوتھ مومنٹ کے پلیٹ فارم سے علاقے کے اجتماعی مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کیلئے بڑی جدو جہد کی تھی ۔مرحوم کی نماز جنازہ مدنی مسجد چلاس میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے سینکڑوں کارکنوں اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ مرحوم کو چلاس کے مقامی قبرستان میں ہزاروں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button