خواتین کی خبریں
معاشرتی اور مذہبی حدودمیںرہتے ہوے آٹھ مارچ کو عورتوںکا عالمی دن منائیںگے، فرحت گُل، کوآرڈینیٹر ن لیگ خواتین ونگ دیامر
چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ ن دیامر خواتین ونگ کی کوارڈینٹر و بین المذاہب ہم آہنگی دیامر کی چئیر پرسن فرحت گل نے کہا ہے کہ دیامر میں خواتین معاشرتی اور مذہبی حدود کے اندر رہتی ہوئی ترقی کی خواہاں ہیں خواتین کو جو عزت اسلامی معاشرہ میں حاصل ہے اتنی عزت و احترام دنیا کے کسی اور مذہب نہیں دیتی انہوں نے کہا کہ آٹھ مارچ عالمی یوم خواتین ہے اس دن ہم یہی عہد کرتے ہیں کہ علاقائی روایات کے اندر رہتے ہوئے خواتین کی ترقی اور شعور اجاگر کرنے کے لئے کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے خواتین کی زندگی میں تبدیلی رونما ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔