خواتین کی خبریںچترال

بابوسر پر سیزن کے آغاز سے ہی موبائل ہسپتال قائم کیا جائے، فرحت گل رہنماخواتین ونگ مسلم لیگ ن دیامر

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کوارڈینٹر مسلم لیگ ن خواتین ونگ دیامر فرحت گل نے کہا ہے کہ شاہراہ بابوسر ناراں ایک سیاحتی سپاٹ کی اہمیت اختیار کر چکی ہے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی بابوسر ٹاپ یا ٹاپ کے قریب ہی ایمبولینس ہسپتال قائم کیا جائے تاکہ حادثات کی صورت میں موقع پر ہی علاج ممکن ہو سکے اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دیا ہے جس سے براہ راست عوام مستفید ہو رہی ہے صوبائی حکومت نے قلیل مدت میں میگا ترین منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں معاشی خوشحالی آئیگی ۔ انشاءاللہ ن لیگ کی حکومت عوام کے تمام مسائل حل کرے گی ۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button