ماحول
شگر:ضلعی اداروںکے سربراہوں کا اجلاس منعقد، 17 مارچ کو یومَشجرکاری منانے کا فیصلہ
شگر(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شگر ذاکرحسین کی صدارت میں ضلع شگر میں ترقیاتی منصوبوں اور پلانٹیشن 2018 کے حوالے ضلعی اداروں کا سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر معیاری کام کو یقینی بنانے کے ساتھ تیزی لایا جائے۔ جبکہ نئی سکیموں میں عوامی مفادات اور سہولیات کا خیال رکھا جائے۔اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہوں نے اپنے محکموں کی
کارکردگی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کو آگاہ کیا۔جبکہ جاری اور زیر غور منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر 17 مارچ کو پلانٹیشن ڈے منایا جائے۔ اس سال ضلع میں ایک لاکھ پودے لگایا جائے گا۔ جوکہ محکمہ جنگلات
شگر فراہم کرینگے۔ محکمہ جنگلات شگر کے نمائندے نے اجلاس میں بتایا کہ محکمہ کی جانب سے 33000پودے اور20000ایور گرین پودے پلانٹیشن کیلئے تیار ہے۔ جس کیلئے تمام ادارے ایک دوسرے کیساتھ تعاون کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنائے۔