ماحول
ناصر آباد ہنزہ میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ہنزہ میں محکمہ جنگلات کے زیر انتظام اس بہار، ہر بشر ،دو شجر کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ڈی جے ماڈل ہائی سکول ناصر آباد میں ایک پُر رونق تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی چیف کنزرویٹر ولایت نور جنگلات و جنگلی حیات تھے اُن کیساتھ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ علی اصغر ، اسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انس اقبال ، یو ، ٹی اسٹنٹ کمشنر شہریار شیرازی ،ڈی ایف او امین الدین کے علاؤہ کثیر تعداد میں علاقے کے عمائدین نے پروگرام میں شر کت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیف کنزرویٹر ولایت نور نے کہاکہ رواں سال ضلع ہنزہ میں ایک لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں تمام موجودہ جنگلات کی آب یاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایا جائے گا ۔ کیونکہ جنگلات کی فروانی خطے میں موسمی تغیرات سے بچا سکتی ہے ۔ گلگت بلتستان میں دیامر کے علاؤہ باقی علاقوں میں جنگلات کی کمی ہے ۔ 28ہزار مربع میل علاقے میں 4فیصد قدرتی جنگلات پایا جاتا ہے سوشل فاریسٹری میں AKRSPکے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اُنہوں نے مقامی لوکل سپورٹ ارگنائزیشن کی اشتراک میں بہت سارے جنگلات کے درخت لگائے ہیں اور آج بھی محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات گلگت بلتستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری ہے ۔ گلگت بلتستان پاکستان کا ایسا علاقہ ہے جہاں پر قدرت نے ایسے جنگلی حیات سے نوازا ہے جو دُنیا کے کسی کونے میں نہیں ہے ۔ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے بہت سارے منصوبوں پر کام کیا ہے اور کچھ پر جاری ہے ۔ جس سے علاقے میں جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا ۔گلگت بلتستان میں جنگلات کی کمی کو مد نظر رکھ کر محکمہ جنگلات گلگت بلتستان نے کمیونٹی کے تعاون سے 30لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے اس مہم میں ضلع ہنزہ کو ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف ملاہے جس کو کامیاب بنانے میں کمیونٹی ، ایل ایس اوز کی تعاون سے ہدف مکمل کرنے پر کام جاری ہے انشاء اللہ ہدف احسن طریقے سے مکمل ہوگا ۔ خوبصورت ہنزہ مزید خوبصورت نظر آئے گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ علی اصغر نے جنگلات کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہربشر ، دوشجر کے مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی زمہ داری ہے تاکہ ہمارے آنے والے نسلوں کو ایک سر سبز ہنزہ گفٹ میں دے سکیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او امین الدین نے کہاکہ جنگلات کے مشن کو کامیاب بنانے میں محکمہ جنگلات ہنزہ کے ساتھ تعاون کرنے پر AKRSP، ایل ایس اوز اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اُنہوں نے ہر بشر ، دو شجر کے مشن کو آپ لوگوں کی تعاون سے ہی کامیابی کی طرف گامزن ہے ۔ ہنزہ میں نرسریوں سے ہی آئندہ پودے تقسیم کئے جائے گے تاکہ یہاں کے موسم میں تیار ہوئے پودے ملیں ۔پروگرام کے آخر میں چیف کنزرویٹر نے سکول میں پودا لگاکر شناکی میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا ۔بعد از سکول انتظامیہ نے ناصر آباد آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا ۔