درخت لگا کر تین سال تک افزائش کرنے والے کو تین سو روپے ملیںگے، کنزرویٹر ولایت نور کا نگر میں شجرکاری مہم کے دوران اعلان
نگر( اقبال راجوا) جنگلات زمین کازیور اور انسانی زندگی کے لئے لازمی عنصر ہیں ،کنگل اور جنگلی حیات کسی بھی قوم کا لازمی سرمایہ ہوتے ہیں،سفیدے اور دیگر نباتات کے چار یا پانچ فٹ ڈنڈے اپنی امینوں پر اگا کر تین سال تک پیروی کرنے والے افراد کو ہر پودے کا تین سو روپیہ ادا کریں گے۔ کنزرویٹر گلگت بلتستان کا ضلعی ہیڈ کوارٹر نگرمیں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک اہم تقریب گورنمنٹ انٹر کالج نگر میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قر آن پاک سے کیا گیا جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کو پیش کرنے کی سعادت کالج کے طالبعلم جعفر حسین حاصل کی ۔ تمہیدی تقریر میں ڈی ایف او نگر صابر حسین نے کہا کہ پچھلے سال محکمہ جنگلات نگر نے ساٹھ ہزار درخت لگائے اور اس سال ڈھیڑ لاکھ درخت کمیونیٹی افرادکے تعاون سے ضلع نگر میں لگا دئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے کمیونیٹی رضاکارگارڑزکی مدد سے رچ ایریاز میں ہزاروں درختان اگایا ہے جن کی بھر پور پرورش کی جارہی ہے۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر زاکر حسین نے اپنے خطاب میں راکاپوشی بیس کیمپ کی جانب تعمیر ہونے والے روڑ پر شدید خدشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ ہم نے جس بھی ماحولیاتی ماہر سے اس سلسلے میں بات کی انہوں نے بتایا ہے کہ یہ مذکورہ روڑ کی تعمیر سے راکا پوشی کا قدرتی حسن کو نقصان پہنچے گا انہوں ڈی سی نگر کو اس بابت ایکشن لینے کی اپیل کی۔
ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ہم سب مل کر ضلع نگر میں خلوص کے ساتھ ملکر کام اور محنت کریں گے تو ضلع نگر گلت بلتستان میں ایک ماڈل ضلع بنا سکتے ہیں،انہوں نے مذید کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اس وقت ہوتا ہے جب اس درخت کو پال پوس کے بڑھا کر کے اس کو اپنی نسلوں تک منتقل کیا جائے تاکہ اس کا فائدہ ملے انہوں نے کہا کہ محکمہ ء جنگلات کو ٹارگٹ کر کے درخت لگا کر اس کی پرورش اور اس کو بڑھا ہونے تک زمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اگر ایسا کیا گیا تو میں اپنی طرف سے ایک لاکھ پودے محکمہ ء جنگلات کو فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ محکمہء تعمیرات عامہ اپنی پوری خلوص و محنت کے ساتھ ان نباتات کو لگائیں اور ان کی مکمل پر ورش بھی کر لیں۔ مجھے محکمہء جنگلات کے درخت کے ٹارگٹ کا نمبر کے بجائے سروائیول ہوئے درختوں کا نمبر چاہیئے۔ ہمیں چاہیئے کہ ہمیں قدرت کے دئے ہوئے ان بیش قیمت نعمتوں ،جنگلات،موسم اور جنگلی حیات کی قدر کریں ۔ میں اپنی طرف سے یقین دہانی کراتا ہوں کہ جنگلات کی حفاظت کے لئے جس قسم کے بھی سخت اقدامات کی ضرورت پڑے گی ہم محکمے کے ساتھ ملکر ضرور لیں گے۔ انہوں گپہ ویلی جنگلات کو روڑ کے بعد ممکنہ طور پر خطرات پہنچنے سے قبل محفوظ کرنے کے لئے انتہائی ٹھوس اقدامات کرنے کیلئے بھی ادارے کے ساتھ ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمداور ڈی ایف او نگر صابر حسین کے اقدامات کی خوب پذیرائی بھی کی اور انہوں نے دونوں آفیسران کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں چیف کنزر ویٹر ولایت نور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں کروڑوں کے حساب سے فنڈز ملے ہیں اس سلسلے میں عوام کو درخت اگانے سمیت جنگلی حیات کی تحفظ کے لئے محکمے کو منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز صاحب اس سللے میں گلگت بلتستان کے لئے ایک مخلص آفیسر ثابت ہو گئے ہیں۔ چیف کنزر ویٹرآفیسر نے ضلع نگر میں ڈھیڑ لاکھ درختوں کے بجائے تعداد میں اضافہ کر کے پانچ لاکھ کرنے کا بھی کہا اس میں وہ محکمہ جنگلات نگر کی خصوصی معاونت کرنا کا بھی کہا۔ تقریب کے اختتام پر کالج کے حدود میں انہوں نے ڈی ایف او نگر صابر حسین،ایس ایس پی طفیل احمد،اسوور ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کے ساتھ دیودار اور سرو کا پودا لگا کر باقاعدہ شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔