حادثات

یاسین میں 40 سالہ ذہنی مریضہ کی نعش برآمد، گردن ،بازووں اور پیٹ پر تیز دھار آلے کے زخم

یاسین( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس زرایع سے معلوم ہو ا ہے کہ یاسین پولیس نے یاسین کے بالائی گاوں نازبر کی رہائشی 40سالہ خاتون خانہ جو کہ گزشتہ دو سالوں سے دماغی بیماری میں مبتلاتھی کے ذبیح شدہ نعش کو سول ہسپتال طاوس سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کیا ہے ۔

پولیس زرایع کے مطابق خاتون کے گرد ن کے علاوہ بازو اور پیٹ پر بھی چاقو کے گہرے زخم موجود ہے ۔خاتون کے گھروالوں کے مطابق مرحومہ دماغی بیماری میں مبتلا تھی اورگھر میں موجود تیز دھار والی چاقو سے خود کو ذبح کیاہے ۔

گھروالوں کے بقول خاتون خانہ پانچ بچوں کی ماں ہے اور گزشتہ دو سالوں دماغی بیماری میں مبتلا تھی اور جس کی علاج جاری تھی ۔یاسین پولیس نے خاتون خانہ کی نعش کو سول ہسپتال طاوس سے پوسٹمام کرکے ورثہ کے حوالے کیا ہے ۔یاسین پولیس نے ابتدائی طور پر 174کا مقدمہ درج کرکے قانونی تفتش کا آغاز کردیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button